Kawa | crow


کوا
: ۔کوے کو سیاہ رنگ کی وجہ سے غراب کہا گیا ہے کیونکہ عربی میں غراب کے معنی"سیاہ" کے ہوتے ہیں اور غراب کی جمع غرب آتی ہے اس کی کنیت ابو حاتم ابوالجراح وغیرہ ہیں ۔کوے مختلف رنگ کی وجہ سے مختلف ناموں سے پہچانے جاتے ہیں غداف: ۔اس کا رنگ راکھ سے مشابہ ہوتا ہے ۔زاغ ،اکحل اور غراب یعنی کھیتی کا کوا الزرع" اورق" یہ جو کچھ سنتا ہے اسے اپنی زبان سے بیان کرتا ہے کوے کی ایک خاص قسم "غرابالاعصم" ہے جو نہایت قلیل الوجود ہے ایک روایت میں ہےکے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے دریافت کیا کہ غراب الاعصم کیا ہے ؟تو آپ نے ارشاد فرمایا "کہ جس کا ایک پاؤں سفید ہو "آحیاء العلوم میں مذکور ہے کے اغراب اس کوے کو کہتے ہیں جس کا پیٹ سفید ہو بعض کہتے ہیں جس کی چونچ اور دونوں پاؤں سرخ ہو اور بعض کے خیال میں جس کے دونوں بازو سفید ہو یا دونوں پاؤں سفید ہو ۔ کوے کی ایک قسم کا ناماغراب للیل ہے یہ ایک ایسا کوا ہے جس نے تمام کووں کی عادتوں کو ترک کر دیا ہے اور الو کی مشابہت اختیار کر لی ہے اس لیے اس کو غراب الیل کہتے ہیں بعض معتبر افراد کا کہنا ہے کہ اسکو رات کے وقت دیکھا گیا ہے ۔تمام جملہ اقسام کے کوے محو پرواز ہیں عمل افزائش نسل کرتے ہیں اور اس عمل کے بعد نر مادہ کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھکتا کیونکہ ان کے اندر وفا کا عنصر بہت کم ہوتا ہے کوے کی مادہ چار یا پانچ انڈے دیتی ہے جب ان سے بچے نکل آتے ہیں تو مادہ اپنے بچوں کی حفاظت پروں میں چھپا کر کرتی ہے اور نر غذا تلاش کرتا ہے ۔غذاف نامی کواالو سے لڑتا ہے اور اس کے انڈے بھی کھا لیتا ہے اس کوے کی خاص بات یہ ہے اگر انسان اس کے بچے کو اس کے گھونسلے میں سے اٹھا لے یا اس کو تنگ کرے یا اس کے انڈوں کو چھیڑے تو یہ انسانوں کی جان کے درپے ہو جاتا ہے اور اس کے سر پر ٹھونگیں مارمار کر خون بھی نکال سکتا ہے ۔اور انسانوں میں سے اگر کوئی بھی اس قسم کے کوے کو مارے تودوسرے کو ے آوازیں نکال نکال کر علاقے کے تمام کووں کو جمع کر لیتےہیں ۔کوئے کی ایک قسم غرابین ہے غرابین اس کوے کو کہتے ہیں جو سیاہ اور سفید ہو کیونکہ یہ حضرت نوح علیہ السلام سے جدا ہو گیا تھا جب نوح علیہ السلام نے اس کو پانی کا حال معلوم کرنے کے لیے بھیجا تو یہ مردار کھانے میں مشغول ہو گیا اور واپس آکر حضرت نوح علیہ السلام کو جواب نہیں دیا اسی لئے لوگ اس کو منحوس سمجھتے ہیں ۔ابن قتیبہ کہتے ہیں کہ میرے خیال میں اس کو فاسق کہنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ صاحب منطق الطیرفرماتے ہیں کہ کوا ان پرندوں میں سے ہے جن کو حل اور حرم میں ہر جگہ مارنے کا حکم حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اور اس کو غواسق میں شمار کیا ہے ۔ 
کوے کا ذکر قرآن پاک میں 
:۔واتل علیھم نباءابنیادمہ بلحق اذقربانا
۔ مفسرین نے اس حصے کو اس طرح بیان فرمایا ہے کہ قابیل کاشت کاری کیا کرتا تھا اور اس نے قربانی میں ایسی چیز پیش کی جو اس کے ہاں بہت کم قیمت کی تھی ہابیلکے پاس بھیڑ اور بکریاں تھیں اس نے ان میں سے ایک نہایت عمدہ جانور چھانٹ کر اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش کیا کیونکہ دونوں بھائیوں کی نیت میں زمین آسمان کا فرق تھا لہذا ہابیل کا مینڈھا مقبول ہوا اور اس کو جنت میں چھوڑ دیا گیا اور وہ چرنے لگا اور پھر حضرت ابراہیم کے پاس اسماعیل علیہ السلام کے فدئے میں قربانی کے لیے لایا گیا ۔ کہتے ہیں کہ قابیل اپنے بھائی کی لاش کو ادھر ادھر اٹھائے پھرتا تھا یہاں تک کہ شام ہوگئی اور کوئی حل اس کے ذہن میں نہیں آیا لہذا اللہ تعالی نے دو کووں کو بھیجا ان میں سے ایک نے دوسرے کو مار ڈالا اور اس کے بعد اپنی چونچ سے زمین کرید کر اس کی لاش کو دبا دیا چنانچہ قابیل نے بھی کوےکی اقتدا کرتے ہوئے ہابیل کی لاش کو دفن کر دیا حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "اللہ کا بنی آدم پر بڑا احسان ہے کہ اس نے روح کے پرواز ہونے کے بعد اس جسم پر بدبو کو مسلط کر دیا ورنہ کوئی حبیب اپنے حبیب کو دفن نہ کرتا " کہتے ہیں کہ قابل سب سے پہلا شخص ہو گا جس کو جہنم کی طرف اٹھایا جائے گا ۔
ارشاد باری تعالی ہے۔
 "اے ہمارے رب ہم کو دکھلا دے وہ دونوں جنہوں نے ہم کو بہکایا تھا.
مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ اس آیت کریمہ میں جن اور انس سے قابیل اور ابلیس مراد ہیں ۔ کوے کا شرعی حکم :
۔کوے کی جملہ اقسام حرام ہیں صحیح بخاری میں ہے کہ پانچ جانور ایسے ہیں کہ ان کے قاتل پر گناہ نہیں ہے وہ یہ ہیں کوا ،چیل ،چوہا ،اور کاٹ کھانے والا کتا ۔
 سنن ابن ماجہ اور بہیتیمی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "سانپ فاسق ہے،چوہا فاسق ہے کوا فاسق ہے
 " کوے کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر :
۔خواب میں کوے سے اشیاء ذیل مراد ہوتی ہے _غدار اور خود غرض شخص ،حریص معاش ،زمین کھودنے والا ،کسی کی جان تلف کرنے کو حلال سمجھنے والا ،گورکن اور مردوں کو دفن کرنے والا ،غربت ،بدشگونی ،غم و فکر ،طویل سفر خواب میں کوے کا شکار کرنا مال حرام حاصل ہونے کی علامت ہے کوے کو گھر میں دیکھنے سے وہ شخص مراد ہے جو گھر میں ہوں اور دیکھنے والے کی عورت سے خیانت کرے کوے کو باتیں کرتے ہوئے دیکھنا ہے خبیث ولد کی علامت ہے جو شخص کوےکو زمین کریدتے ۔ہوئے دیکھے تو وہ اپنے بھائی کا قتل کرے گا واللہ اعلم بالصواب
 ۔از قلم :۔پروفیسر عالمہ روبینہ آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے