Home
About Us
Privacy Policy
Disclaimer
Terms and Conditions
Contact Us
Home
Personalities
General knowledge
Animals
Social Issues
Kids Essay
Videos
ہوم
personalities
Hazrat zaynab bint e khuzyma
Hazrat zaynab bint e khuzyma
R.A
ستمبر 12, 2020
حضرت سیدہ زینب ام المساکین رضی اللہ تعالی عنہا تعارف :۔آپ کا نام زینب رضی اللہ تعالی عنہا تھا ۔والد کا نام خزیمہ بن عبداللہ تھا آپ کا سلسلہ نسب قریش کے خاندان عبدمناف تک پہنچ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے ۔کیونکہ آپ فقراء اور مساکین کو نہایت فیاضی کے ساتھ کھانا کھلاتی تھی اس لیے ام المساکین کی کنیت کے ساتھ مشہور ہوگئں
۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح سے پہلے کے حالات :۔
حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عبداللہ بن حج کے نکاح میں تھی عبداللہ بن حجش رضی اللہ تعالی عنہ نے جنگ احد تین ہجری میں شہادت پائی اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی سال نکاح میں لے لیا ۔ابھی حرم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں تشریف لائے دو تین مہینے گزرے تھے کہ آپ اپنے خالق سے جا ملیں۔ حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالی عنہ کے بعد حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا ہی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وفات پائی ۔
:.
اوصاف حمیدہ
:۔حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہ اس درجہ غریب پرور ،مسکین نواز ،رحم دل ،فیاض ،اور سخی کے آپ کی کنیت ہی ام المساکین یعنی مسکینوں کی ماں مشہور ہوگئی ۔وہ غریبوں مسکینوں اور بھوکوں کو کھانا کھلانے میں ہر وقت مصروف رہتی تھی اور اسی میں انہیں روحانی مسرت ملتی تھی ان کا لقب ہیں ان کی حیات طیبہ کا منہ بولتا عنوان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسروں کی خدمت اور اعانت ہیں ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد تھا ۔اگرچہ وہ چند ماہ تک حرم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں زندہ رہیں مگر ان کی پاکیزہ ،سادہ اور جذبہ ایثار میں ڈوبی ہوئی زندگی انسانی دوستی کا ایک روشن باب ہے اپنی ضروریات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حاجت مندوں کے کام آنا ۔خودفا قہ سے رہنا مگر بھوکوں کو پیٹ بھر کر کھلانا اور کسی کو خالی ہاتھ مایوس نہ جانے دینا اتنا بڑا وصف ہے کہ اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے
وفات :۔آپ رضی اللہ تعالی عنہا کی وفات چوتھے سال ہجری میں ربیع الاول کے آخر مہینے میں واقع ہوئی تھی اور کہیں آپ کی وفات کا مہینہ ربیع الثانی یہاں تاریخ میں اختلاف ہے ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں وفات کے وقت ان کی عمر 30 سال کی تھی ۔از قلم :۔پروفیسر عالمہ روبینہ آمین ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
0 تبصرے
Social Plugin
Popular Posts
My favorite fruit is watermelon|Meyra pasndyda phal tarboz hey Urdu mazmoo
جولائی 21, 2024
Quran surah fatiha translation in Urdu ۔
مارچ 05, 2022
لیبلز
animals
General Knowledge
Islamic stories
Kids Essay
personalities
Quran translation in Urdu
Social issues
0 تبصرے