ٹڈی دل
ٹڈی مشہور و معروف کیڑے مکوڑوں میں اس کا شمار ہوتا ہے عربی میں اس کو الجراد کہتے ہیں یہ جرد سے مشتق ہے جس کے معنی چمکدار بہترین اور بیکار و بوسیدہ دونوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے نر جراد کو ابو عوف اور مادہ جراد کو ام عوف کہتے ہیں ٹڈیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں بعض بڑی ہوتی ہے اور بعض چھوٹی اور بعض سرخ رنگ کی ہوتی ہیں اور بعض زرد اور بعض سفید رنگ کی ہوتی ہیں الجراد کے مختلف نام ہوتے ہیں مثلا جب یہ پیدا ہوتی ہے تو اس کا نام الزبی ہوتا ہے جب کچھ بڑی ہو جاتی ہے اور اس کے پر نکل آتے ہیں تو اس کو غوغا کہا جاتا ہے اور جب نرٹڈی زرد رنگ کی ہو جائے اور مادہ ٹڈی کالے رنگ کی ہو جائے تو اس وقت ان پر لفظ جراد کا اطلاق ہوتا ہے۔ ٹڈی کے انڈے دینے کا عجیب طریقہ ہوتا ہے جب یہ انڈے دینے کا ارادہ کرتا ہے تو ایسی سخت اور بنجر زمین کا انتخاب کرتی ہے جہاں کسی انسان کا گزر نہ ہو پھر زمین میں اپنی دم سے اتنا بڑا سوراخ کرتی ہے جس میں اسکا انڈا محفوظ رہ سکےاورپھر اس میں وہ انڈا دیتی ہے پھر زمین کی گرمی سے ہی بچہ پیدا ہو جاتا ہے ٹڈی کی چھ ٹانگیں ہوتی ہیں دو ٹانگیں سینے میں دو پیٹ کی طرف اور دو آخر میں ہوتی ہیں۔ تمام ٹڈیاں لشکر کی طرح ایک ساتھ پرواز کرتے ہیں اور اپنے سردار کی تابع اور مطیع ہوتی ہیں اگر ان کا سردار پرواز کرتا ہے تو یہ پرواز کرتی ہیں اگر وہ کسی جگہ اترنے کا ارادہ کرے تو تمام اس کے پیچھے پیچھے اتر جاتی ہیں امام دمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ٹڈی کا لعاب نباتات کے لیے زہر قاتل ہے اگر کسی نباتات پر پڑ جاتا ہے تو وہ اسے ہلاک کر کے چھوڑ تا ہے یہی وجہ ہے کہ جب کسی کھیت یا جنگل میں پہنچ جاتی ہیں تو اس کو برباد کر دیتی ہیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ ٹڈی میں مختلف جانوروں کی دس چیزیں پائی جاتی ہیں:۔ گھوڑے کا چہرہ ہونا ، ہاتھی کی آنکھ ،بیل کی گردن، بارہ سنگا کا سینگ، شیر کا سینہ بچھو کا پیٹ، گدھ کے پر ،اونٹ کی ران، شتر مرغ کی ٹانگ اور سانپ کی دم ۔ ٹڈی کا شرعی حکم :۔ ٹڈی کا گوشت مباح ہے ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک دفعہ حضرت ایوب علیہ السلام غسل فرما رہے تھے تو آپ پر اللہ تعالی نے سونے کی ٹڈیوں کی بارش فرمائی جس کو آپ اپنے دامن میں سمیٹنے لگے تو اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا" اے ایوب کیا ہم نے تم کو اس سے بے نیاز نہیں کر دیا حضرت ایوب نے فرمایا جی ہاں لیکن آپ کی برکت سے تو بے نیاز نہیں ہوسکتا میں"( بخاری شریف) طبرانی اور بیہقی نے روایت نقل کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ" تم ٹڈیوں کو ہلاک مت کیا کرو کیونکہ یہ تو حق تعالیٰ کا لشکر ہیں" حضرت عبداللہ بن ابو عوفی فرماتے ہیں کہ "ہم نے جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی جس میں ہم ٹڈی کا گوشت استعمال کرتے تھے۔ ابن ماجہ میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے یہ روایت ہے کہ ازواج نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ صلی اللہ وسلم کی خدمت میں ٹڈی کا گوشت پیش کیا کرتی تھیں۔ " امام موطاء یہ روایت تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ "مجھے اس کا گوشت پسند ہے" مریم بنت عمران نے دعا کی کہ مجھے کوئی گوشت ایسا کھلائے جس میں خون نہ ہو اس دعا پر اللہ تعالی نے ٹڈی ان کے لئے بھیجیں حضرت یحییٰ بن زکریا بھی ٹڈی کا گوشت اور پھلوں کا گودا تناول فرمایا کرتے تھے۔ تمام ائمہ کے نزدیک ٹڈی کا گوشت پاک ہے اور ان کا کھانا جائز ہے وہ ٹڈی اپنی موت مری ہو یا اس کو ذبح کیا گیا ہو ۔ چاہے کسی غیر مسلم نےہی کیوں نہ شکار کیا ہو ہر صورت میں حلال ہے۔ حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک سال عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت میں ٹڈیاں مفقود ہوگی جس سے فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کو بہت غم ہوا آپ نےان کو تلاش کرنے کے لئے چاروں طرف آدمی روانہ کیے کسی کو شام کی طرف بھیجا اور کسی کو عراق کی طرف اور کسی کو یمن کی طرف بھیجا یمن جانے والے شخص نے وہاں سے ٹھنڈی کو تلاش کرکے آپ عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں پیش کیا جس کو دیکھ کر آپ نے فرمایا" اللہ تعالی نے ایک ہزار مخلوق کو پیدا کیا ہے جس میں سے چھ سو دریا میں رہتی ہیں اور چار سو خشکی میں اور جب اللہ تعالی مخلوق کو فناء کرنےکا ارادہ کرے گا تو سب سے پہلے یہ فنا کی جائیں گی پھر اس کے بعد دوسری مخلوق ۔ امام ترمذی اپنی کتاب نوادرات میں یہ بات ذکر کرتے ہیں کہ تمام مخلوق میں سب سے پہلے ٹڈیوں کو ہلاک کیا جائے گا کیونکہ یہ ٹڈی اس مٹی سے پیدا کی گئی ہے جو حضرت آدم علیہ السلام کے پیدا کرنے کے بعد بچ گئی تھی ۔ ٹڈی کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر :۔ ٹڈی کا خواب میں نظر آنا اللہ تعالی کا لشکر اور عذاب سے اس کی تعبیر دی جاتی ہے جھو ٹی ٹڈی کو خواب میں دیکھنا بد اخلاق اور بدکردار لوگوں سے سابقہ پڑھنے کی طرف اشارہ ہے اگر کسی شخص نے یہ دیکھا کہ ٹڈیوں کو کسی برتن میں جمع کر رہا ہے تو وہ ایسی دولت جو بغیر کسی محنت کے اس کو ہاتھ لگے گی اور وہ اس کو اپنے گھر میں اکھٹا ۔
کرے گا۔از قلم پروفیسر روبینہ امین