Hazrat mymoona bint e haris

تعارف  :۔
 حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا کی زندگی سادگی تقویٰ اور قناعت سے عبارت تھی ان سے 76سے زیادہ احادیث روایت ہیں اور کئ بلند پایا بزرگوں نے ان سے روایات کی ہیں وہ انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت کیا کرتیں اور بے حد رحمدل تھیں ہر لحظہ خدا سے ڈرتے رہنا ان کا خاص وصف تھا چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ "میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا خدا سے بہت ڈرتی تھیں" اور صلہ رحمی کرتی تھیں انہیں ہر قدم پر احکام خداوندی اور ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا خیال رہتا تھا اگر کسی کو خلاف سنت کام کرتے پایا تو ٹوک دیا اور پھر بڑے پر شفقت لہجے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ سمجھا دیتی تھیں فقہ سے متعلق انہیں کافی معلومات حاصل تھیں یہی وجہ تھی کہ اکثر اہل علم بزرگ ان سے بھی فیض حاصل کرتے تھے ۔حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا میں انسان دوستی اور رحم و اکرام کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا یہی وجہ تھی کے آپ کو غلام اور کنیز آزاد کرنے کا بے حد شوق تھا ایک دفعہ آپ نے لونڈیوں کو آزاد کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعائے خیر فرمائی۔
از قلم؛ پروفیسر روبینہ امین 

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے