والتين والزيتون °(1)
انجیر اور زیتون کی قسم۔
طور سينين°(,2)
اور تم طورسینین کی۔
وهذا البلد الامين°(3)
اور اس امن والے شہر مکہ کی۔
لقد خلقنا الانسان في احسن تقويم°(4)
بے شک ہم نے انسان کو اچھی ساخت میں پیدا کیا۔
ثم رددناه اسفل السافلين°(5)
پھر ہم نے اس کو سب سے نچلے طبقے میں لوٹا دیا۔
الا الذين امنوا وعملوا الصالحات فلهم اجر غير ممنون°(6)
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کئے سوان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔
فما يكذبك بعد بالدين°(7)
تو کون ہے جو اس کے بعد قیامت کے متعلق آپ کو جھٹلائے۔
اليس الله باحكم الحاكمين°(8)
کیا اللہ تعالی تمام حاکموں سے بڑا نہیں ہے
0 تبصرے