Quranواذا قيل لهم امنوا بما انزل الله قالوا نؤمن بما انزل علينا ويكفرون بما وراءه ،وهو الحق مصدقا لما معهم ، قل فلم تقتلون انبياء الله من قبل ان كنتم مؤمنين.°91
اور جب ان سے کہا جائے کہ اللہ نے جو نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ تو کہتے ہیں وہ جو ہم پر نازل کیا گیا اس پر ایمان لاتے ہیں اور باقی کا انکار کرتے ہیں۔ جبکہ وہ حق ہے ان کے پاس والے کی تصدیق فرما تا ہوا تم فرماؤ کہ پھر اگلے انبیاء کو کیوں شہید کیا اگر تمہیں اپنی کتاب پر ایمان تھا
ولقد جاءكم موسى بالبينت ثم اتخذتم العجل من بعده وانتم ظالمون°92
اور بے شک تمہارے پاس موسی کھلی نشانیاں لے کر تشریف لائے پھر تم نے اس کے بعد بچھڑے کو معبود بنا لیا ۔اور تم سب ظالم تھے۔
واذ اخذنا ميثاقكم ورفعنا فوقكم الطور, خذوا ما اتينكم بقوه واسمعوا, قالوا سمعنا وعصينا, واشربوا في قلوبهم العجل بكفرهم, قل بئسما يامركم به ايمانكم ان كنتم مؤمنين°93
اور یاد کرو جب ہم نے تم سے وعدہ لیا ،اور کوہ طور کو تمہارے سروں پر بلند کیا۔ پکڑو مظبوطی سے جو ہم تمہیں دیتے ہیں اور سنو بولے ہم نے سنا اور نہ فرمانی کی اور ان کے دلوں میں بچھڑا رچ بس رہا تھا ان کے کفر کے سبب تم فرماؤ کیا برا حکم دیتا ہے تم کو تمہارا ایمان اگر ایمان رکھتے ہو ۔
قل ان كانت لكم الدار الاخره عند الله خالصه من دون الناس فتمنوا الموت ان كنتم صادقين°94
تم فرماؤ اگر تمہارے لئے پچھلا گھر اللہ کے نزدیک خالص ہو دوسرے لوگوں کے سوا۔بس تم موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو ۔
ولن يتمنوه ابدا بما قدمت ايديهم, والله اليم بالظمين°95
اور ہر گز کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے اپنی بداعمالیوں کے سبب جو وہ کر چکے ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو۔
ولا تجد نهم احرص الناس على حيوة، ومن الذين اشركوا يود احدهم لويعمر الف سنة وما هو بمزحزحه من العذاب ان يعمر، والله بصير بما يعملون°96
اور بے شک تم ضرور انہیں پاؤں کے سب لوگوں سے زیادہ جینے کی حوس رکھتے ہیں اور مشرکوں سے ایک کو تمنا ہے کہ ہزار برس جئیں اور وہ اسے عذاب سے دور نہ کرے گا اتنی عمر دیا جانا اور اللہ ان کے کرتوتوں کو دیکھ رہا ہے۔
قل من كان عدوا لجبريل فانه نزله على قلبك باذن الله مصدقا لما بين يديه وهدي وبشرى للمؤمنين°97
تم فرمادو جو کوئی جبرائیل کا دشمن ہے پس انہوں نے تو تمہارے دلوں پر اللہ کے حکم سے یہ قرآن اتارا اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتا اور مسلمانوں کے لئے تو ہدایت اور خوشخبری ہے۔
من كان عدوا لله وملائكته ورسله وجبريل وميكل فان الله عدؤ للكافرين°98
جو کوئی دشمن ہو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرائیل اور میکائیل کا تو اللہ دشمن ہے کافروں کا۔
ولقد انزلنا اليك ايت بينت وما يكفر بها الا الفاسقون°99
اور تحقیق ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں اتاریں اور ان کا انکار نہیں کریں گے سوائے فاسقوں کے ۔
اوكلما عهدوا عهدا نبذه فريق منهم ، بل اكثرهم لا يؤمنون°100
اور کیا جب کوئی عہد کرتے ہیں ان میں کا ایک فریق اسے پھینک دیتا ہے بلکہ ان میں سے بہت سے ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔ |
0 تبصرے