بلا من كسب سيئة واحاطت به خطيته  به فاولئك اصحاب النار هم فيها خالدون°81

ہاں کیوں نہیں جو گناہ کمائےاس کی خطاء اسے گھیر لے تو  وہ دوزخ والوں میں سے  ہے انہیں ہمیشہ اس میں رہنا ہے۔


والذين امنوا وعملوا الصالحات اولئك اصحاب الجنه هم فيها خالدون°82

اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ جنت والے ہیں انہیں ہمیشہ اس میں رہنا ہے۔

واذا اخذنا ميثاق بني اسرائيل لا تعبدون الا الله، وبالوالدين احسانا وذي القربى واليتامى والمساكين و قولوا للناس حسنا  واقیمو الصلواۃ واتوا الزکواة ، ثم توليتم الا قليلا منكم وانتم معرضون°83

اور جب ہم نے لیا بنی اسرائیل سے عہد کے اللہ کے سوا کسی  کی عبادت نا  کرو گے اور ماں  باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں سے اور لوگوں سے اچھی بات کرو اور نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو،پھر تم پھر گئے مگر تم میں  سے تھوڑے اور تم سب پھر جانے والے ہو ۔


و اذ اخذنا ميثاقكم لا تسفكون دماءكم ولا تخرجون انفسكم من دياركم ثم اقررتم وانتم تشهدون°84

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ اپنوں کا خون نہ کرنا اور اپنوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم گواہ ہو ۔

ثم انتم هؤلاء تقتلون انفسكم وتخرجون فريقا منكم  من ديارهم تظهرون عليهم بالاثم والعدوان،  و ان  ياتوكم اسرى تفدوهم وهو محرم عليكم اخراجهم، افتؤمنون ببعض الكتاب وتكفرون ببعض، فما جزاء من يفعل ذلك منكم الا خزي في الحياه الدنيا، و يوم القيامه يردون الى اشد العذاب ،وما الله بغافل عما تعملون°85


پھر یہ جو تم اپنوں کو قتل کرنے لگے اور اپنوں میں سے ایک گروہ  کو ان کے وطن سے نکالتے ہو ان پر مدد دیتے ہو ان کے مخالفوں کو گناہ اور زیادتی میں اور اگر وہ قیدی ہو کر تمہارے پاس آئے تو بدلہ دے کر چھڑا لیتے ہو اور ان کا نکالنا تم پر حرام ہے تو کیا خدا کے کچھ حکم پر ایمان لاتے ہو اور کچھ  سے انکار کرتے ہو۔تو جو تم میں ایسا کرے اس کا بدلہ  کیا ہے  کہ دنیا میں رسوا ہو اور قیامت میں سخت  ترین عذاب کی طرف پھیرے جائیں گے اور  اللہ تمہارے کرتوتوں سے بے خبر نہیں ہے۔


اؤلىك الذين اشتروا الحيواة الدنيا بالاخرة، فلا يخفف عنهم العذاب ولا هم ينصرون °86

یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی خرید لی تو ان پر سے عذاب ہلکا ہوگا اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

ولقد اتينا موسى الكتاب وقفينا من بعده بالرسل، واتينا عيسى ابن مريم البينت وايدنه بروح القدس، افكلما جاءكم رسول بما لا تهوى انفسكم استكبرتم ففريقا كذبتم وفريقا تقتلون°87

  اور بے شک ہم  نے موسی کو کتاب عطاء کی اور اس کے بعد پے در پے رسول بھیجے اور ہم نے عیسی بن مریم کو کھلی نشانیاں عطاء فرمائیں اور پاک روح سے اس کی مدد کی تو کیا جب تمہارے پاس کوئی رسول حکم لے کر آئے جو تمہارے نفس کی خواہش نہیں  تو تکبر کرتے ہو،  پھر انبیاء میں سے ایک گروہ کو تم جھٹلاتے ہو  اور ایک گروہ کو تم شہید کرتے ہو۔

وقالو قلوبنا غلف، بل انهم الله  بكفرهم فقليلا ما يؤمنون°88

اور یہودی بولے ہمارے دلوں پر پردے پڑے ہیں بلکہ اللہ نے ان پر لعنت کی  ان کے کفر کے سبب تو ان میں تھوڑے لوگ ایمان لاتے ہیں۔

ولما جاءهم كتاب من عند الله مصدق لما معهم, وكانوا من قبل يستفتحون على الذين كفروا،  فلما جاءهم ما عرفوا كفروا به فلعنه الله على الكافرين°89

اور جب ان کے پاس اللہ کی وہ کتاب آئی جو ان کے ساتھ والی کتاب کی تصدیق فرماتی ہے اور اس سے پہلے ہو اس نبی کے وسیلہ سے کافروں پر فتح مانگتے تھے تو جب تشریف لائے ان کے پاس وہ جانا پہچانا اس سے منکر ہو بیٹھے تو اللہ کی لعنت انکار کرنے والوں پر۔

بئسماشتروا به انفسهم ان يكفروا بما انزل الله بغيا ان ينزل  الله من فضله على ما يشاء من عباده فباءؤ و بغضب على غضب ، وللكفرين عذاب مهين°90

کیا ہی بری قیمت پر انہوں نے اپنی جانوں کو خریدا کے اللہ کے اتارے ہوئے سے منکر ہو گئے اور اس کی جلن سے کہ اللہ اپنے فضل سے اپنے جس بندے پر چاہے اپنی وحی اتارے تو غضب پر غضب کے  سزاوار ہوئے اور کافروں کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔