زندگی گزارنے والی چار باتیں
حضرت حاتم اصم رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ حضور آپ نے ساری عمر کس طرح بسر کی آپ نے فرمایا چار باتوں میں ۔
1. ایک تو یہ کہ میں نے یقین کے ساتھ جان لیا کہ اللہ تعالی کی نظر میں ایک لمحہ کے بغیر نہیں رہ سکتا اسی طرح کے بعد مجھے شرم و حیا آنے لگی کہ اس کے سامنے اس کی کوئی نافرمانی کرو ں

2. دوسرے یہ کہ میں نے یقین کے ساتھ جان لیا کہ میری قسمت میں جو رزق ہے اس کا ذمہ خدا نے لے لیا ہے اور وہ بہرحال مجھے پہنچ کر رہے گا بس میں اپنے رب کی طرف سے بے فکر ہو گیا.

3۔تیسرے یہ کہ میں نے یقین کے ساتھ جان لیا کہ جو فرائض میرے ذمہ لگائے گئے ہیں وہ بزم میرے دوسرا کوئی اور ادا نہیں کر سکتا بس میں ان فرائض کی ادائیگی کی طرف ہم اتنا مجبور ہوگیا۔

4. چوتھے یہ کہ میں نے یقین کے ساتھ جان لیا کہ ایک روز مجھے ضرور مرنا ہے اور دوسری دنیا میں بہرحال جانا ہے بس میں دوسری دنیا کو اپنے لیے اچھا بنانے کی کوشش میں لگ گیا۔۔
روض الریاحین صفحہ نمبر۔168
=============}}}=============}}===
سبق۔ہر شخص کو یہ چار باتیں پیش نظر رکھنا چاہیے تاکہ انسان گناہوں سے بچ کر اور اپنے فرائض ادا کرکے اپنی آخرت کو سنوار سکے۔