عید الفطر کے دن کی سنتیں بارہ ہیں۔
1 نماز فجر اپنے محلے کی مسجد میں ادا کرنا.
2.حجامت بنوانا.
3. ناخن ترشوانا .
4. غسل کرنا , حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
جس نے عید الفطر کے دن غسل کیا وہ صور پھونکنے کی دہشت سے امن میں ہوگیا.
5. خوشبو لگانا ,حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
جس نے عید الفطر کے دن خوشبو لگائی اس کو دوزخ کی آگ مس نہ کرے گی.
6. مسواک کرنا,
7. نئے یا دھلے ہوئے کپڑے پہننا.
8. خاص عید گاہ کو جانا.
9. جاتے ہوئے اور آتے ہوئے راستہ بدلنا ۔
10. عید گاہ جاتے ہوئے عید الفطر میں تکبیر کا آہستہ پڑھنا اور عید گاہ میں پہنچ کر ختم کرنا.
11.عید الفطر کی ادائیگی سے پہلے صدقہ فطر دینا۔
12. عید الفطر کی نماز سے پہلے کچھ میٹھا کھانا.

جب عید الفطر کی ادائیگی کے لیے عید گاہ کی طرف جائیں تو یہ تکبیر پڑھتے ہوئے جائیں
الله اكبر ،الله اكبر، لا اله الا الله
والله اكبر ،الله اكبر، ولله الحمد.