importance of Discipline|discipline ki ahmiyat| نظم و ضبط کی اہمیت                                      
1. نظم و ضبط دو الفاظ کا مرکب ہے نظم اور ضبط یہ دونوں الفاظ عربی زبان کے ہیں نظم کے معنی لڑی میں پرونا اور ضبط کے معنی رکاوٹ کے ہیں.

2. اس کا مطلب یہ ہوا کہ اپنے کاموں میں کسی قانون اور عہد کی پابندی کرنے کا نام نظم و ضبط ہے اور اعلی مقصد کی خاطر منظم کرنا نظم و ضبط کہلاتا ہے.

3. ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ نظم و ضبط حسن ترتیب کا دوسرا نام ہے جو لوگ نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہیں ان کی زندگی اصول و ضوابط کے مطابق بہترین گزرتی ہے ان کے ہر کام میں سلیقہ اور خوبصورتی ترتیب کے ساتھ ہوتی ہے.

4. ان کے برعکس جو لوگ  نظم و ضبط سے عاری ہو کر اپنی زندگی گزارتے ہیں انکی زندگی عموما بےقاعدہ اور قانون کی نفی کرتی نظر آتی ہے انکی زندگی بے سلیقہ اور بے ترتیب ہوتی ہے۔

5. زندگی کے ہر شعبے میں نظم و ضبط ضرور ی ہے وہ لوگ جو نظم و ضبط کو اپنا شعار بنا لیتے ہیں کہ زندگی سکون سے گزرتی ہے.

6. جبکہ اس کے برعکس لوگوں کی زندگی بے سکونی اور انتشار کا نمونہ نظر آتی ہے۔

7. زندگی میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے کام کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور وقت کو بہترین انداز میں صرف کرتے ہیں نظم و ضبط کے بغیر زندگی میں کبھی کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی.

8. نظم و ضبط کی پابندی کامیابی اور کامرانی کی دلیل ہے وہ لوگ جو نظم و ضبط کے عادی ہوتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے.

9. اللہ تعالی کا پیدا کردہ نظام کائنات اپنے اندر ایک خاص ترتیب رکھتاہے سورج کا خاص وقت میں نکلنا اور غروب ہونا نظم و ضبط کی عمدہ دلیل ہے۔

10. چاند کا پورے ماہ میں گھٹنا اور بڑھنا اور وقت پر مکمل ہونا بہترین مثال ہے اسی طرح سال بھر میں مختلف موسموں کا تغیر اور تبدیلی اس کی مثال ہے غرض زندگی کے ہرتانے بانے میں نظم و ضبط بہت ضروری ہے ۔