باغ کی سیر اردو مضمون| visit of park Urdu essay|Bagh ki sair Urdu mazmoon                     

1. چھٹی کا دن تھا صبح سے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشگوار ہوا چل رہی تھی ہم سب نے باغ کی سیر کا پروگرام بنایا۔

2. امی ابو نے سب کو تیار رہنے کا کہا امی نے ٹوکری میں کچھ کھانے پینے کا سامان رکھا.

3. ابو عصر کی نماز پڑھ کر آئے تو ہم سب تیار تھے ہم نے اپنے کھیلنے کے لئےگیند بھی رکھی تھی سب جلدی جلدی گاڑی میں سامان رکھنے لگے.

4. کچھ ہی دیر میں ہم روانہ ہو گئے تھوڑی دیر بعد باغ آ گیا۔

5. بچّے بہت خوش تھے ہم اپنا سامان اٹھائے باغ میں داخل ہو گئے

6. باغ کا منظر بہت دلکش لگ رہا تھا ہر طرف سبزہ ہی سبزہ درختوں پودوں اور گھاس کی صورت میں نظر آرہا تھا.

7. ایک طرف پانی کی جھیل تھی اس کے اوپر لکڑی کا پل بنا ہوا تھا جھیل میں بطخیں تیر رہیں تھیں کچھ بچے اور بڑے ان کو کھانے کے لیے چیزیں ڈال رہے تھے ۔

8. امی ابو ایک بینچ پر بیٹھ گئے اور ہم اپنی گیند سے کھیلنے لگے.

9. تھوڑی دیر بعد امی نے آواز دے کر کھانے کے لیے بلا لیا ہم نے بسکٹ اور کیک شوق سے کھایا.

10. پھر ابو نے ہمیں پھولوں کے بارے میں بتایا کہ سرخ، سفید اور گلابی رنگ کے گلاب کے پھول ہیں۔ پیلے اور زرد رنگ کے گیندے کے پھول ہیں۔ امی نے بتایا کہ سفید رنگ کے پھول موتیا کے ہیں گل داودی کے بہت سارے رنگ تھے۔
11. مغرب ہونے والی تھی ہم سب نے اپنا سامان گاڑی میں رکھااور واپس گھر کی طرف روانہ ہوگئے.