۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔°علم کی برکت°۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک حدیث میں ہے بعد نماز عصر شیاطین سمندر پر جمع ہوکر ابلیس کا تخت بچھاتے ہیں شیاطین کی کارگزاری پیش ہوتی ہے کوئی کہتا ہے اس نے اتنی شراب پلائی کوئی کہتا ہے اس نے اتنے زنا کرائے سب کی سنی کسی نے کہا آج اس نے فلاں طالب علم کو پڑھنے سے باز رکھا ۔ سنتے ہی ابلیس تخت سے اچھل پڑا اور اس کو گلے سے لگا لیا اور کہا کہ انت انت ۔تو نے کام کیا تو نے کام کیا ۔ اور شیاطین یہ کیفیت دیکھ کر جل گئے کہ انہوں نے اتنے بڑے بڑے کام کیے ہیں ان کو کچھ نہ کہا اور اس کو اتنی شاباش دی ۔ بولا تمہیں نہیں معلوم جو کچھ تم نے کیا سب اسی کا صدقہ ہے اگر علم ہوتا تو وہ گناہ نہ کرتے ۔ اچھا وہ کون سی جگہ ہے جہاں سب سے بڑا عابد رہتا ہے مگر وہ عالم نہیں اور وہاں ایک عالم بھی رہتا ہے انہوں نے ایک مقام کا نام لیا ۔ صبح کو قبل طلوع آفتاب شیاطین کو لیے ہوئے اس مقام پر پہنچا اور شیاطین چھپے رہے اور یہ انسان کی شکل بن کر اس راستے پر کھڑا ہو گیا عابد صاحب تحجد کی نماز کے بعد فجر کے واسطے مسجد کی طرف تشریف لائے راستے میں ابلیس کھڑا تھا السلام علیکم و علیکم السلام حضرت مجھے مسئلہ پوچھنا ہے عابد صاحب نے فرمایا جلد پوچھو مجھے نماز کو جانا ہے اس نے جیب سے خالی چھوٹی سی شیشیی نکال کر پوچھا اللہ تعالی قادر ہے کہ ان زمینوں آسمانوں کو اس چھوٹی سی شیشی میں داخل کر دے عابد نے سوچا اور کہا کہ کہاں یہ زمین و آسمان اور کہاں یہ چھوٹی سی شیشی! بولا بس یہی پوچھنا تھا . جائیے تشریف لے جائیں اور شیاطین سے کہا دیکھو دیکھو میں نے اس کا ایمان خراب کردیا . اس کو اپنے خدا پر یقین ہی نہیں عبادت کس کام کی۔ طلوع آفتاب کے قریب عالم صاحب جلدی جلدی کرتے ہوئے تشریف لائے اسلام علیکم وعلیکم السلام اس نے کہا ایک مسئلہ پوچھنا ہے انہوں نے فرمایا کہ نماز کا وقت کم ہے جلدی پوچھو اس نے وہی سوال کیا فرمایا ملعون تو ابلیس معلوم ہوتا ہے ارے وہ قادر ہے کہ یہ شیشی تو بہت بڑی ہے سوئی کے ناکے کے اندر اگر چاہے تو کروڑوں آسمان اور زمین داخل کر لے عالم کے جانے کے بعد شیاطین سے بولا دیکھا یہ علم ہی کی برکت ہے ۔ ( ملفوظات جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 22 ) ٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫,,٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫ سبق۔ علم دین حاصل کرنا چاہیے بغیر علم دین کےشیطان سے بچنا مشکل کام ہے۔ |
0 تبصرے