True Muslim|سچا مسلمان



،،،،،،،،،،،،،،،،،،،سچا مسلمان،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

ایک تاجر کا انتقال ہو گیا اس نے بہت سی دولت اپنے پیچھے چھوڑی ۔اس کا ایک ہی لڑکا تھا جو اس کا وارث تھا مگر وہ مدت سے لاپتہ تھا اور اس کا کوئی پتہ نہ تھا کہ وہ کہاں ہے!
اور اسی وجہ سے کسی کو بھی اس کی شکل وصورت یاد نہ رہی تھی کچھ مدت کے بعد تین لڑکوں نے یہ دعوی کیا کہ وہی مرحوم تاجر کے بیٹے ہیں یعنی ان میں سے ہر ایک کا یہ دعویٰ تھا کہ تاجر کا لڑکا ہوں ۔
یہ تینوں قاضی کے پاس آیے اور اپنا اپنا دعویٰ پیش کیا قاضی نے مرحوم تاجر کی ایک تصویر منگوائی اور کہا کہ جو لڑکا اس تصویر پر بندوق کا ٹھیک نشانہ لگائے گا وہی وارث ہوگا۔
ان میں سے دو لڑکے تو نشانہ لگانے کو تیار ہو گئے مگر تیسرا پریشان ہوگیا چہرے پر پریشانی کے آثار ظاہر ہو گئے اور آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور کہنے لگا کہ میں اپنے والد کی تصویر پر بندوق نہیں چلا سکتا ۔مجھے کچھ ملے یا نہ ملے مگر میں ایسا نہیں کروں گا قاضی نے فیصلہ دے دیا کہ اپنے باپ کا حقیقی بیٹا یہی ہے اور یہی میراث کا اصل حقدار ہے ۔
حکایات و روایات صفحہ نمبر 357
"""""""""""""'''"'''''''''''""""""””"""""""""'"'''"''''''''’'
سبق : سب مسلمان ہونے کا دعوی کرتے ہیں مگر جو لوگ اسلام کو اپنا تختہ مشق نہیں بناتے اور اور اس پر جھوٹ کے تیر نہیں برساتے اصل میں وہی سچے مسلمان اور جنت کے جائز وارث ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے