وامنوا بما انزلت مصدقا لما معكم ولا تكونوا اول
  كافر به ولا تشتروا بايتي ثمنا قليلا واياي فاتقون°41

اور ایمان لاؤ اس پر جو میں نے اتارا ہے اس کی تصدیق کرتا ہوا آج جو تمہارے ساتھ ہے اور سب سے پہلے اس کا انکار نہ کرو اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی قیمت نہ لو اور مجھ سے ڈرو۔


ولا تلبسوا الحق بالباطل وتكتموا الحق وانتم تعلمون°42

اور حق سے باطل کو نہ ملا او اور جانتے ہوئے حق کو نہ چھپاؤ۔


واقيموا الصلاه واتوا الزكاه واركعوا مع الراكعين°43

اور نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کیا کرو۔


اتامرون الناس بالبر وتنسون انفسكم وانتم تتلون الكتاب افلا تعقلون°44

کیا تم لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنی جانوں کو بھولتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں ۔


واستعينوا بالصبر والصلاه وانها لكبيره الا على الخاشعين°45
اور صبر اور نماز سے مدد چاہو اور بے شک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر نہیں جو دل سے میری طرف جھکتے ہیں۔


الذين يظنون انهم ملاقو ربهم وانهم اليه راجعون°46
جنہیں یقین کے انہیں اپنے رب سے ملنا ہے اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔


يا بني اسرائيل اذكروا نعمتي التي انعمت عليكم واني فضلتكم على العالمين°47
اے اولاد یعقوب یاد کرو میری وہ نعمتیں جو میں نے تم پر انعام کی اور اس زمانے پر تمہیں فضیلت دی۔

واتقوا يوما لا تجزي نفس عن نفس شيئا ولا يقبل منها شفاعه ولا يؤخذ منها عدل ولا هم ينصرون°48

اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی جان دوسرے جان کا بدلہ نہ ہو سکے گی اور نہ کافر کیلئے کوئی سفارش مانی جائے گی اور نہ کچھ لے کر اس کی جان چھوڑی جائے گی اور نہ ہی ان کی مدد ہوگی ۔


و اذا نجينكم من ال فرعون يسومونكم سوء العذاب يذبحون ابناءكم ويستحيون نساءكم، وفي ذلكم بلاء من ربكم عظيم°49
اور یاد کرو جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات بخشی کے وہ تم پر عذاب کرتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی بلا تھی۔

واذ فرقنا بكم البحر فانجيناكم واغرقنا ال فرعون وانتم تنظرون°50

اور جب ہم نے تمہارے لیے دریا کو پھاڑ دیا تو تمہیں بچا لیا اور فرعون والوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے ڈبو دیا