وعلمہ آدم الاسمآء کلھا ثم عرضھم علی الملائکۃ فقال انبئونئ باسمآء ھوالآء ان کنتم صادقین °31

اور اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو تمام اشیاء کے نام سکھائے پھر سب اشیاء کو ملائکہ پر پیش کر کے فرمایا سچے ہو تو ان کے نام بتاؤ۔


قالو سبحانک لا علم لنا الا ما علمتنا , انک انت العلیم الحکیم°32

فرمایا پاک ہیں آپ ہمیں کچھ نہیں معلوم مگر جتنا آپ نے ہمیں سکھایا بےشک آپ ہی علم اور حکمت والے ہیں۔


قال یا آدم انبئہم باسمائہم فلما انبآھم باسمآ ئھم قال آ لم آقل لکم انی اعلم غیب السموات والارض واعلم ما تبدون وما کنتم تکتمون°33

فرمایا اے آدم! انہیں سب اشیاء کے نام بتا دیں جب آدم علیہ السلام نے تمام کے نام بتا دیے تو فرمایا میں نہ کہتا تھا کہ میں جانتا ہوں آسمانوں اور زمین کی سب چیزیں اور میں جانتا ہوں جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ تم چھپاتے ہو۔


و اذ قلنا للملئکہ سجدوا لآدم فسجدوا الا ابلیس ، ابا واستکبر و کان من الکافرین °34

اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے اس نے تکبر کیا اور وہ انکار کرنے والوں میں ہو گیا۔

و قلنا یا آدم و اسکن انت و زوجک الجنۃ وکلا منھا رغدا حیث شئتماء، و لا تقربا ھذہ الشجرۃ فتکونا من الظالمین°35

اور ہم نے فرمایا اے آدم! آپ اور آپ کی بیوی جنت میں رہیں اور کھائیں اس میں سے بے روک ٹوک جہاں سے آپ کا دل چاہے مگر اس درخت کے پاس نہ جائیں کہ حد سے بڑھنے والوں میں ہو جا ئینگے۔



فازلھما الشیطن عنھا فاخرجھما مما کانا فیه وقلنا اھبطوا بعضکم لبعض عدو ولکم فی الارض مستقر ومتاع الی حین °36

اور شیطان نے ان دونوں کو پھسلایا پس نکال دیا جنت سے جہاں وہ رہتے تھے ، اور ہم نے فرمایا نیچے اترو آپس میں ایک تمہارا دوسرے کا دشمن ہے اور تمہیں ایک وقت تک زمین میں ٹھہرنا اور برتنا ہے۔


فتلقی آدم من ربه کلمت فتاب علیه انه ھو التواب الرحیم°37

پھر سیکھ لئے آدم علیہ السلام نے کچھ کلمات اپنے رب سے تو اللہ تعالی نے ان کی توبہ قبول کی بے شک وہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا بہت مہربان۔



قلنا اھبطوا منھا جمیعا فاما یاتینکم منی ھدی فمن تبع ھدای فلا خوف علیھم ولا ھم یحزنون°38

ہم نے فرمایا تم سب جنت سے اتر جاؤ پھر اگر تمہارے پاس اس کی طرف سے کوئی ہدایت آئے تو جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا اسے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ کچھ غم۔


والذین کفروا و کذبوا بایاتنا اولئک اصحاب النار ہم فیھا خالدون ° 39

اور وہ جو کفر کریں گے اور جھٹلائیں گے ہماری آیتوں کو وہی دوزخ والے ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔


یابنی اسرائیل اذکروا نعمتی التی انعمت وعلیکم و اوفوا بعہدی اوف بعہدکم وایای فرھبون°40


اے اولاد یعقوب یاد کرو وہ میرا احسان جو میں نے تم پر کیا اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا اور مجھ سے ہی ڈرتے رہو۔