ان الله لا یستحی ان یضرب مثلاً ما بعوضۃ فما فوقھا ،فاما الذین آمنوا فیعلمون انه الحق من ربھم واما الذین کفروا فیقولون ماذآ ارادا اللہ بھذا مثلاً یضل به کثیرأ و یھدی به کثیرأ وما یضل به الا الفسقین°26
بے شک اللہ حیا نہیں فرماتا کسی مچھر یا اس سے اوپر کی مثال دینے میں اور جو لوگ ایمان لائے اور وہ جانتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے حق ہے اور وہ جو انکار کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ کا کیا ارادہ ہے اللہ گمراہ کرتا ہے اس سے بہت سوں کو اور بہت سوں کو ہدایت دیتا ہے اور نہیں گمراہ کرتا اس سے مگر سوائے فاسقوں کے۔
الذین ینقضون عہد الله من بعد میثاقه و یقطعون ما امر الله به آن یوصل و یفسدون فی الارض اولئک ھم الخسرون °27
وہ لوگ جو اللہ کا عہد توڑ دیتے ہیں اس کے پکا ہونے کے بعد اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جس کے جوڑنے کا حکم اللہ تعالی نے دیا ، وہ فساد پھیلاتے ہیں زمین میں اور یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
کیف تکفرون بالله وکنتم امواتا فاحیاکم ثم یمیتکم ثم یحییکم ثم الیہ ترجعون °28
کیسے تم اللہ کا انکار کرتے ہو تم سب مردہ تھے پس اس نے تم کو زندہ کیا یا پھر وہی تم کو مارے گا اور پھر وہی تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف پلٹ جاؤ گے۔
ھو الذی خلق لکم ما فی الارض جمیعا ، ثم استوی الی السماء فسوھن سبع سموات و ھو بکل شئ علیم °29
وہی ہے جس نے تمہارے لیے بنایا سب کچھ جو زمین میں ہے ،پھر اس نے ارادہ فرمایا آسمان کی طرف اور ٹھیک سات آسمان بنائے آئے اور وہی ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
واذ قال ربک للملائکۃ انی جاعل فی الارض خلیفۃ ،قالوا آ تجعل فیھا من یفسد فیھا و یسفک الدمآء و نحن نسبح بحمدک و نقدس لک ، قال انی اعلم ما لا تعلمون °30
اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا بے شک میں زمین پر اپنا نائب بنانے والا ہوں۔کہنے لگے کیا آپ اس کو بنائیں گے اپنا نائب جو فساد پھیلائے گا اسمیں اور خون بہائے گا حالانکہ ہم آپ کی تسبیح بیان کرتے ہیں آپ کی تعریف کرتے ہیں آپ کی پاکی بیان کرتے ہیں آپ کے لیے،فرمایا بے شک میں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ |
0 تبصرے