Quran surah baqarah translation in Urdu ayat no 21 to 25





یاایھا الناس اعبدوا ربکم الذی خلقکم والذین من
21°قبلکم لعلکم تتقون
اے لوگو اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تم کو پیدا کیا اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ ۔


الذی جعل لکم الارض فراشا و السماء بناء وانزل من السماء ماء فاخرج بہ من الثمرات رزقا لکم فلا تجعلوا للہ امداد وانتم تعلمون °22
جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا پس اس سے کچھ پھل نکالے تمہارے کھانے کے لئے یے تو اللہ کے لئے جان بوجھ کر برابر کسی کو نہ ٹھہراؤ اور تم سب نہیں جانتے۔


وان کنتم فی ریب مما نزلنا علی عبدنا فاتوا بسورۃ من مثلہ ودعوا شہداءکم من دون اللہ ان کنتم صادقین°23
تم کو شک ہے اس میں جو ہم نے اپنے بندے پر اتارا تو بس لے آؤ اس جیسی کوئی ایک سورت اور بلا لو اپنے گواہوں کو اللہ کے سوا اگر تم سب سچے ہو ۔



فان لم تفعلوا ولن تفعلوا فاتقوا النار التی وقودھا الناس والحجارہ اعدت للکافرین°24

اور اگر نہ لا سکواور تم ہرگز نہیں لا سکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں وہ تیار کی گئی ہے کافروں کے لئے۔


وبشر الذین آمنوا وعملوا الصالحات ان لھم جنت تجری من تحتھا الانھر کلما رزقوا منھا من ثمرہ رزقا قالوا ھذا الذی رزقنا من قبل واتوا بہ متشابھا و لھم فیھا ازواج مطھرہ و ھم فیھا خلدون°25

اور خوشخبری دیں انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں جب انہیں ان باغوں سے کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو وہ کہیں گے یہ تو اس سے ملتا جلتا ہے جو ہمیں پہلے ملا کرتا تھا اور ان کے لئے اس میں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے