اولائک الذین اشتروا الضلالۃ بالھدی فما ربحت تجارتھم و ما کانوا مھتدین°16
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی اور ان کی تجارت ان کو کچھ فائدہ نہ دے گی اور وہ ہدایت پانے والے نہیں۔


مثلھم کمثل الذی استوقد نارا  فلما اضاءت ماحولہ  ذھب اللہ بنورھم و ترکھم  فی ظلمات لا یبصرون°17
ان کی مثال اس طرح ہے کہ جس نے آگ روشن کی اور جب ان کا اردگرد روشن ہو گیا تو اللہ ان کا نور لے گیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا اور وہ نہیں دیکھ سکتے۔

صم بکم عمی فہم لا یرجعون°18
وہ بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں پس وہ سب پلٹنے والے نہیں۔

اوکصیب  من السماء فیہ ظلمت و رعد و برق یجعلون  اصابعھم فی اذانھم من الصواعق حذر الموت واللہ محیط  بالکافرین °19
یا جیسے آسمان سے تیز بارش کے اس میں اندھیرا ہے اور گرج ہے اور چمک   وہ اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں کڑک کے سبب موت کے ڈر سے اور اللہ کافروں کو گھیرے ہوئے ۔


یکاد البرق یخطف  ابصار ھم کلما اضاء لھم  مشوا فیہ واذا اظلم علیھم بسمعھم وابصارھم ان اللہ علی کل شی قدیر°20
اچانک ان کی آنکھیں اچک لے جائے گا جب کچھ چمک ہوئی تو وہ چل پڑے  اور جب اندھیرا ہوا تو وہ کھڑے رہ گئے اور اگر اللہ تعالی چاہتا تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں لے جاتا ہے بے شک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔