Quran surah baqarah translation in Urdu ayat 11to15


واذا قیل لھم لا تفسدو فی الارض انما نحن مصلحون°11
اور جب ان سے کہا جائے گا کہ زمین میں فساد نہ کرو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں۔


آلا انھم ھم المفسدون ولکن لا یشعرون۔°12
بے شک وہی فساد کرنے والے ہیں مگر وہ شعور نہیں رکھتے.

و اذا قیل لھم امنوا کما امن الناس قالوا انؤمن کما امن السفہاء آلا انھم ھم السفہاء و لکن لا یعلمون °13
اور جب ان سے کہا جائے گا کہ ایمان لے آؤ جیسے اور لوگ ایمان لائے ہیں تو وہ کہیں گے کیا ہم بے وقوفوں کی طرح ایمان لے آئیں خبردار وہی بے وقوف ہیں مگر وہ جانتے نہیں۔


واذا لقوا الذین امنوا قالوا امنا و اذا خلوا الی شیاطینھم قالوا انا معکم انما نحن مستہزون°14

اور جب ایمان والوں سے ملیں گے تو کہیں گے ہم ایمان لے آئے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوں گے تو کہیں گے ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ہم تو یونہی ہنسی کرتے ہیں ۔


اللہ یستہزئ بھم و یمد ھم فی طغیانھم یعمھون°15
اللہ ان سے استہزاء فرماتا ہے اور انہیں ڈھیل دیتا ہے کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے