واذ قلتم ياموسى لن نصبر على طعام واحد فادع لنا ربك يخرج لنا مما تنبت الارض من بقلها وقثائها وفومها وعدسها وبصلها ، قال آ تستبدلون الذي هو ادنى بالذي هو خير، اهبطوا مصرا فان لكم ما سالتم، واضربه عليهم الذله والمسكنه وباؤوا بغضب من الله، ذلك بانهم كانوا يكفرون بايت الله ويقتلون النبيين بغير الحق، ذلك بما عصوا وكانوا يعتدون°61
اور جب ہم نے کہا اے موسی ! ہم سے تو ایک کھانے پر ہرگز صبر نہ ہوگا! تو آپ اپنے رب سے دعا کیجیے کہ زمین کی آگائی ہوئی چیزیں ہمارے لئے نکالے کچھ سا گ اور لکڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز ،فرمایا ۔۔ادنی چیز کو بہتر کے بدلے مانگتے ہو. اچھا مصر یا کسی شہر میں اترو وہاں تمہیں ملے گا جو تم نے مانگا اور ان پر مقرر کردی گئی خواری اور ناداری اور وہ خدا کے غضب میں لوٹے یہ بدلہ تھا اس کا کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور انبیاء کو ناحق شہید کرتے تھے یہ بدلہ تھا ان کی نافرمانیوں اور حد سے آگے بڑھنے کا۔
ان الذين امنوا والذين هادوا والنصارى والصابئين من امن بالله واليوم الاخر وعمل صالحا فلهم اجرهم عند ربهم ولا خوف عليهم ولا هم يحزنون°62
بےشک ایمان والے اور یہودیوں اور نصرانیوں اور ستارہ پرستوں میں سے کہ وہ سچے دل سے اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائیں اور نیک کام کریں ان کا ثواب ان کے رب کے پاس ہے اور نہ انہیں کچھ اندیشہ ہوگا اور نہ کچھ غم ہوگا ۔
واذ اخذنا ميثاقكم ورفعنا فوقكم الطور خذوا ما اتيناكم بقوة و ذكروا ما فيه لعلكم تتقون°63
اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر کوہ طور کو اونچا کیا پکڑ لو جو کچھ ہم تم کو دیتے ہیں اور ا یاد کرو اسے تاکہ تمہیں پرہیزگاری ملے۔
ثم توليتم من بعد ذلك، فلولا فضل الله عليكم ورحمته لكنتم من الخسرين°64
اس کے بعد تم پھر گئے تو اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم ضرور خسارے میں ہوتے۔
ولقد علمتم الذين اعتدوا منكم في السبت فقلنا لهم كونوا قرده خاسئين°65
اور بے شک ضرور تمہیں معلوم ہے وہ جنہوں نے سرکشی کی تھی تم میں سے ہفتہ کے دن تو ہم نے فرمایا ان سے کہ ہو جاؤ پھٹکار ے ہوئے بندر۔
فجعلنها نكالا لما بين يديها وما خلفها وموعظه للمتقين°66
تو ہم نے اس بستی کا یہ واقعہ اس کے آگے اور پیچھے والوں کے لئے عبرت کردیا اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے۔
واذ قال موسى لقومه ان الله يامركم ان تذبحوا بقرة، قالوا اتتخذنا هزوا, قال اعوذ بالله ان اكون من الجاهلين°67
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا خدا تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو وہ بولے کہ آپ ہمیں آپ ہم سے مذاق کرتے ہیں فرمایا خدا کی پناہ میں جاہلوں میں سے ہوں۔
قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ماهي ، قال انه يقول انها بقره لا فارض ولا بكر، عوان بين ذلك، فافعلوا ما تؤمرون°68
بولے آپ اپنے رب سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں بتائے گائے کیسی ہو؟؟ کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے نہ بوڑھی ہے اور نہ جو ان بلکہ ان دونوں کے بیچ میں تو تم کرو جس کا تمہیں حکم ہوتا ہے ۔
قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ما لونها, قال انه يقول انها بقره صفراء ,فاقع لونها تسر النظرين°69
بولے اپنے رب سے دعا کیجئے وہ ہمیں بتا دے اس کا رنگ کیا ہے ہے کہاں وہ فرماتا ہے وہ ایک پیلی گائے ہے جس کی رنگت زرد ہے جو دیکھنے میں بجلی لگتی ہو
قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ما هي ,ان البقره تشابه علينا , وانا ان شاء الله لمهتدون°70
کہنے لگے اپنے رب سے دعا کیجئے ہمارے لیے وہ میں صاف صاف بیان کر دیے کہ وہ گائے کیسی ہو بے شک گائے میں ہم کو شبہ پڑ گیا اور اللہ چاہے تو ہم راہ پا لیں گے ۔ |
0 تبصرے