واذ واعدنا موسى اربعين ليله ثم اتخذتم العجل من بعده وانتم ظالمون°51
اور جب ہم نے موسی سے چالیس راتوں کا وعدہ فرمایا پھر اس کے پیچھے تم نے بچھڑے کی پوجا شروع کر دی اور تم ظالم تھے۔

ثم عفونا عنكم من بعد از عليكم لعلكم تشكرون°52
اس کے بعد ہم نے تم کو معافی دی تاکہ تم شکر ادا کرو۔

واذ اتينا موسى الكتاب والفرقان لعلكم تهتدون°53
اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی اور حق و باطل میں تمیز کر دینا تاکہ تم ہدایت پا آ جاؤ۔


واذ قال موسى لقومه يا قوم انكم ظلمتم انفسكم باتخاذكم العجل فتوبوا الى بارئكم فاقتلوا انفسكم، ذلكم خير لكم عند بارئكم، فتاب عليكم، انه هو التواب الرحيم°54
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم!.. تم نے بچھڑا بنا کر اپنی جانوں پر ظلم کیا تو اپنے پیدا کرنے والے کی طرف واپس پلٹ آؤ تو آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرو یہ تمہارے لیے پیدا کرنے والے کے نزدیک تمہارے لیے بہتر ہے تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی بے شک وہی بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے.


واذ قلتم ياموسى لن نؤمن لك حتى نرى الله جهره فاخذتكم الصاعقه وانتم تنظرون°55
اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم ہرگز تمہارا یقین نہ لائیں گے جب تک اعلانیہ کھلم کھلا تمہارے خدا کو نہ دیکھ لیں تو تمہیں کڑک نے آ لیا اور تم دیکھ رہے تھے۔

ثم بعثناكم من بعد موتكم لعلكم تشكرون°56
پھر مرنے کے بعد ہم نے تم کو زندہ کیا تاکہ تم شکر ادا کرو۔


وظللناها عليكم الغمامه و انزلنا عليكم المن والسلوى، كلوا من طيبات ما رزقناكم ، وما ظلمونا ولكن كانوا انفسهم يظلمون°57

اور ہم نے تم پر سایا کیا یا بادلوں سے اور ہم نے تم پر من و سلویٰ اتارا ، تاکہ تم کھاؤ ہماری دی ہوئی صاف چیزیں اور انہوں نے کچھ ہمارا نہ بگاڑا اپنی ہی جانوں کا بگاڑ کرتے تھے۔


واذ قلنا ادخلوا هذه القريه فكلوا منها حيث شئتم رغدا وادخلوا الباب سجدا وقولوا حطه ,نغفر لكم خطيكم ,وسنزيد المحسنين°58

اور جب ہم نے فرمایا اس بستی میں جاؤ پھر اس میں جہاں چاہو بے روک ٹوک کھاؤ اور دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو اور کہو کہ ہمارے گناہ معاف ہوں، ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور قریب ہے کہ نیکی والوں کو اور زیادہ دیں گے۔

فبدل الذين ظلموا قولا غير الذي قيل لهم فانزلنا على الذين ظلموا رجزا من السماء بما كانوا يفسقون°59
تو ظالموں نے اور بدلتی جو فرمائی گئی تھی اور اس کے سوا تو ہم نے آسمان سے ان پر عذاب اتارا یہ بدلہ ہے ان کی بے حکمی کا۔

واذ استسقى موسى لقومه فقلنا اضرب بعصاك الحجر, فانفجرت منه اثنتا عشره عينا ، قد علم كل اناس مشربهم كلوا واشربوا من رزق الله ولا تعثوا في الارض مفسدين°60

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے فرمایا اس پتھر پر اپنا عصاء مارو تو فوراً اس میں سے بارہ چشمے بہہ نکلے ہر گروہ نے اپنا گھاٹ پہچان لیا کھاؤاور پیؤ خدا کا دیا اور زمین میں فساد کرتے نہ پھرو۔