مرد اور عورت کے طریقہ نماز میں فرق

1. تکبیر تحریمہ کے وقت مردوں کو چادر یا آستین سے ہاتھ باہر نکال کر کانوں تک اٹھانا مستحب ہے جبکہ عورتوں کو ہر حال میں چادر سے بغیر ہاتھ نکالے ہوئے کندھوں تک اٹھانا ہے.

2. تکبیر تحریمہ کے بعد مرد ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے گے جب کہ عورتیں سینے پر رکھیں گی.

3. مرد دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنا کر بائیں ہاتھ کی کلائی کو پکڑ لیں گے اور باقی تین انگلیاں کلائی پر بچھا دیں گے جبکہ عورتوں کو دائیں ہتھیلی بائیں ہتھیلی کی پشت پر سینے پر رکھنی چاہیے.

4, مرد رکوع میں اچھی طرح جھکیں اس طرح کے سر پشت اور سرین کو ایک سیدھ میں رکھنا چاہیے جبکہ عورتوں کو صرف اس حد تک جھکنا چاہیے کہ ان کے ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں۔

5. مرد رکوع میں انگلیاں کشادہ کر کے گھٹنوں کو پکڑیں گے جبکہ عورتوں کو انگلیاں بغیر کشادہ کیے ہوئے ملا کر گھٹنوں پر رکھنا چاہیے.

6. مرد کو سجدے میں میں پیٹ کو رانوں سے رانوں کو پنڈلیوں سے اور بازو کو بغل سے جدا رکھنا چاہیے جبکہ عورتوں کو پیٹ کو رانوں سے ران کو پنڈلی سے اور بازو کو بغل سے ملا کر رکھنا چاہیے۔

7. مرد کو سجدے میں کہنیاں زمین سے اٹھا کر سجدہ کرنا چاہیے جب کہ عورتوں کو کہنیاں زمین پر بچھا کر سجدہ کرنا چاہیے۔

8. مرد کو جلسہ یا اتحیات میں دایاں پاؤں کھڑا کر کے بائیں پاؤں پر بیٹھنا چاہیے جبکہ عورتوں کو دونوں پاؤں دائیں جانب سے نکال کر بیٹھنا چاہیے .