عشاء کی نماز کے بعد رات کو سو کر اٹھنے کے بعد جو نفل نماز پڑھی جاتی ہے اسے نماز تہجد کہتے ہیں یہ ۔
بہت فضیلت والی نماز ہے اس کی کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں ۔
دو ،دو رکعت اور ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد تین بار سورۃ الاخلاص پڑھ لیا کریں.۔

حضرت ایاس بن معاویہ مزنی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کچھ نہ کچھ نفل نماز ضرور پڑھ لیا کرو۔چاہے اتنی ہی ہو جتنی دیر میں ایک بکری کا دودھ دوہا جاتا ہے یعنی تھوڑی ہی دیر کے لئے اور جو نماز بھی عشاء کی نماز کے بعد صبح صادق سے پہلے پڑھی جائے وہ رات کی نماز ہے ۔

(طبرانی شریف)
حضرت عبداللہ بن ابی قیس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا۔!
رات میں اٹھنے کو عبادت و نماز کے لیے نہ چھوڑنا اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی نہیں چھوڑتے تھے اور جب آپ کی طبیعت ناساز ہوتی تو آپ بیٹھ کر تہجد پڑھ لیتے تھے ۔
(ابن خزیمہ )