قضا نماز کو ادا کرنے کا طریقہ
جو نماز وقت پر نہ پڑھی جائے وہ قضا نماز کہلایگی۔اور شرعی عذر کے بغیر نماز قضا کرنا گناہ کبیرہ ہے۔قضاءکرنے والے پر فرض ہے قضاء نماز ادا کرے اور سچے دل سے توبہ بھی کرے۔ فرض کی قضاء فرض ،واجب کی قضاء واجب اور بعض سنتوں کی قضاء سنت ہے۔ جس طرح فجر کی سنتیں یہ سنتیں نماز ظہر سے پہلے ادا کریں گے اگر نماز ظہر پڑھ لی تو پھر ان سنتوں کی قضاء نہیں اسی طرح نماز ظہر اور نماز جمعہ کی سنتیں جو فرض سے پہلے ہیں اگر وہ رہ جائیں تو فرضوں کے بعد پڑھیں اور فجر کی سنتیں سورج نکلنے کے بعد زوال سے پہلے پہلے پڑھ لینی چاہیے۔ قضاء نماز کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں جب بھی پڑھ لے گا بری الذمہ ہو جائے گا لیکن تین اوقات مکروہ ہیں یہ اوقات طلوع آفتاب ،غروب آفتاب،اور زوال آفتاب کے ہیں۔ان اوقات میں نماز پڑھنا جائز نہیں قضاء نماز جتنی جلدی پڑھ لے اتنا ہی اچھا ہے اس لئے کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ۔ |
0 تبصرے