سجدہ سہو

سجدہ سہو پانچ غلطیوں کی وجہ سے واجب ہوتا ہے۔
1۔ فرض کا تکرار مثلا تین سجدے کر لیے .
2. واجب کا تکرار مثلا سورہ فاتحہ دو بار پڑھ لی.
3. فرض کی تاخیر مثلا قرات کے بعد رکوع میں جانے میں تاخیر کردی.
4. واجب کی تاخیر مثلا سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنے میں تاخیر کردی۔
5. واجب بھول کر چھوٹ جائے مثلا جلسہ بھول کر چھوٹ جائے.
امام کے سہو سے مقتدی پر بھی سجدہ سہو لازم ہوگا اگر صرف مقتدی سے بھول ہو جائے تو مقتدی پر سجدہ سہو لازم نہیں کیونکہ وہ امام کے تابع ہوتا ہے ۔
اگر امام غلطی کرنے لگے تو مقتدی سبحان اللہ کہہ کر امام کو یاد دلائے اگر امام سہو سے لوٹے تو بہتر ورنہ مقتدی امام کی اتباع کرے اور امام کے ساتھ سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرے۔

سجدہ سہو کرنے کا طریقہ

عقیدہ آخیرہ میں تشہد اور درود شریف پڑھنے کے بعد دائیں طرف سلام پھیریں تو پھر دو سجدے کریں اس کے بعد پھر تشہد درود شریف اور دعا پڑھ کر دائیں اور بائیں طرف سلام پھیر دیں۔