بے نمازی کی سزائیں

حدیث پاک ہے جس نے نماز میں سستی اور غفلت کی اسے اللہ تعالی 14 سزائیں دے گا ۔
1. پانچ سزائیں دنیا میں ۔
2. تین سزاۓ موت کے وقت.
3. تین سزائیں قبر میں.
4 تین سزائیں قبر سے نکلنے پر.

پانچ سزائیں دنیا میں.
1. اس کی عمر سے برکت ختم کر دی جائے گی .
2.اس کے چہرے صالحین کی نشانی ختم کر دی جائے گی.
3. اللہ تعالی اس کے اعمال کا ثواب نہ دے گا۔
4. اس کی دعا آسمان تک اٹھنے نہیں دی جائے گی۔
5. نیک بندوں کی دعاؤں میں اس کا کچھ حصہ نہیں ہوگا.

موت کے وقت بے نمازی کی سزائیں
1. ذلیل ہو کر مرے گا .
2.بھوکا مرے گا .
3.پیاسا مرے گا
اگر سمندروں کا پانی پلا دیا جائے پھر بھی پیاس نہ بجھئے گی.

قبر میں بے نمازی کی سزائیں
1. قبر تنگ کردی جائے گی یہاں تک کہ ایک طرف کی پسلیاں ٹوٹ کر دوسری طرف داخل ہو جائیں گی .
2۔ اس کی قبر میں آگ جلائی جائے گی اور وہ دن رات انگاروں پر لوٹے گا۔
3. اس کی قبر میں اس پر اژدہا مسلط کر دیا جائے گا جس کا نام شجاعت الاقرع ہوگا اس کی آنکھیں آگ کی ہونگی اس کے ناخن لوہے کے ہوں گے اور وہ مردے سے بات کرے گا کہ میں گنجا سانپ ہوں اس کی آواز بجلی کی گرج کی طرح ہوگی اور وہ کہے گا مجھے میرے رب نے حکم دیا ہے کہ تجھے نماز ضائع کرنے کے جرم میں صبح سے لے کر سورج نکلنے تک ماروں اور تجھے نماز ضائع کرنے پر ظہر سے لے کر عصر تک ماروں اور تجھے نماز ضائع کرنے پر عصر سے لے کر کر مغرب تک ماروں اور تجھے مغرب سے عشاء تک ماروں اور تجھے نماز عشاء سے لے کر فجر تک ماروں اور جب یہ سانپ ڈنگ مارے گا تو یہ زمین میں 70 گز تک دہنس جائے گا اور قبر میں قیامت تک عذاب پاتا رہے گا ۔

قبر سے نکلنے پر بے نمازی کی سزائیں

1. اس پر حساب میں سختی ہوگی۔
2. اللہ تعالی اس پر غضب ناک ہوگا.
3. دوزخ میں جائے گا.
مکاشفات القلوب ب