غسل کا طریقہ
جب غسل فرض ہو جائے تو اس طرح غسل کریں کہ پہلے دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوئے پھر استنجاء کی جگہ دھوئے۔ پھر بدن پر جس جگہ نجاست لگی ہو اس کو دھوئے پھر وضو کریں لیکن پیر نہ دھوئیں وضو کے بعد سر پر اس طرح پانی ڈالیں کہ سارے بدن پر پانی بہہ جائے اور پھر پیر دھولیں ۔
مرد جب جنبی ہو تو اس پر غسل فرض ہے۔
عورت بھی جب جنبی ہو تو اس پر غسل فرض ہے اس کے علاوہ حیض اور نفاس سے فارغ ہونے کے بعد بھی عورت پر غسل فرض ہے۔

غسل میں تین فرض ہیں۔ اگر ان میں سے ایک فرض بھی چھوٹ گیا تو غسل نہیں ہوگا ۔
1. غرارے کرنا تاکہ حلق تک پانی پہنچے اگر روزہ ہو تو کلی کر لیں ۔
2۔ ناک میں پانی ڈالنا یہاں تک کہ نرم ہڈی تک پانی پہنچ جائے۔
3 ۔سارے بدن پر ایک مرتبہ ایسے پانی بہانا کہ جسم کا کوئی حصہ بال برابر بھی خشک نہ رہے اگر خشک رہ گیا تو غسل نہ ہو گا۔
(ابنِ ماجہ)